06:25 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایف آئی اے کا سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے کا سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق چیئرمین طارق ملک، سابق چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر گوہر احمد خان اور 11 دیگر افسران کے خلاف 25 ملین ڈالر کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ کارروائی وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد کی گئی۔ رپورٹ میں نادرا کے خریداری کے عمل میں سنگین بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی، کمیشن اور کِک بیکس لینے، اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION